کمشنر کا زیر تعمیر فلائی اوور اور سڑک کے کام کا جائزہ

کمشنر کا زیر تعمیر فلائی اوور اور سڑک کے کام کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے زیر تعمیر 47 پل فلائی اوور اور سٹی سکول سے 47 پل تک زیر تعمیر سٹرک کے تعمیراتی کام کا موقع پر جا کر جائزہ لیا۔

انہوں نے افسروں کو تعمیراتی کام کو معیاری اور جنگی بنیادوں پر انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں معیار اور بروقت کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی و سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے فلائی اوور پر اب تک کے تعمیراتی کام بارے بریفننگ دی کمشنر نے سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے غیر معیاری اور ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے اس منصوبے کو کوالٹی کے لحاظ سے بہتر بنایا جائے اور اگر کہیں ناقص یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی شکایت ہوئی تو متعلقہ محکمہ اس کا ذمہ دار ہو گا۔ انہوں نے سٹرک کے میٹریل کی کوالٹی کا موقع پر ٹیسٹ بھی کروایا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، ایکسین ہائی ویز فرمان میکن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران کے علاؤہ فیسکو اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں