تالا توڑ گینگ کی واردات دودھ کی دکان کاصفایا کردیا

تالا توڑ گینگ کی واردات دودھ کی دکان کاصفایا کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں تالا توڑ گینگ کی واردات، گلزار کالونی میں دودھ کی دکان کا تالا کاٹ کر صفایا کردیاگیا۔ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج روزنامہ دنیا کوموصول ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گلزار کالونی کے خٹک چوک پر11 جون کی شب 1بجکر59منٹ پر تالا توڑ گینگ نے واردات کی۔ملزمان نے دودھ کی دکان کے تالے کاٹے ، ایک ملزم اندر داخل ہوا ،دیگر باہر نظر جمائے بیٹھے رہے ۔ ملزم نے دکان میں موجود نقدی سمیٹی اور فرار ہوگئے ۔نقب زنی کی واردات سے متعلق ایس ایچ اوکورنگی صنعتی ایریا نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں