ایس پی بینش فاطمہ نے آئی اے سی پی ایوارڈ حاصل کر لیا

 ایس پی بینش فاطمہ نے آئی اے سی پی ایوارڈ حاصل کر لیا

راولپنڈی (احمدبھٹی ) راولپنڈی میں تعینات پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس(آئی اے سی پی) 2024 کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔۔۔

 آئی اے سی پی کے صدر نے امر یکا کے شہر بوسٹن میں منعقدہ سالانہ تقریب میں ایس پی بینش فاطمہ کو بین الاقوامی ایوارڈ دیا، آئی اے سی پی ہرسال دنیا بھر کے 40 سال سے کم عمر ہزاروں افرا د میں سے بہترین افسروں کا انتخاب کرتی ہے ۔ آئی اے سی پی کے 34 ہزار سے زائد ممبران ہیں ۔ دریں اثنا آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی بینش فاطمہ کو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی بینش فاطمہ جیسی ہونہار پولیس افسر پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہے ۔ایس پی بینش فاطمہ اس وقت بطور چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تعینات ہیں اورانہیں راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک افسر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں