آئی بی سی سی کی سالانہ کانفرنس اوپن یونیورسٹی میں شروع

 آئی بی سی سی کی سالانہ کانفرنس اوپن یونیورسٹی میں شروع

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی بی سی سی کی دوسری سالانہ کانفرنس ’’ ایک روشن مستقبل کی تعمیر: تشخیص میں ٹیکنالوجی کا کردار‘‘ کے موضوع پر بدھ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شروع ہو گئی ۔

 افتتاحی روز ڈاکٹر غلام علی ملاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن نے شرکا کا استقبال کیا اور قومی اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا تاکہ جدید اور معیاری تشخیص کے نظام کو فروغ دیا جا سکے ۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے ۔ انہوں نے کہا حصول ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا ممکن نہیں۔ اس مو قع پر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے پاکستان کے تشخیصی فریم ورک میں موجود چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں