ضلع مری میں محکمہ زراعت کی کارکردگی ما یوس کن،ڈی سی

 ضلع مری میں محکمہ زراعت کی کارکردگی ما یوس کن،ڈی سی

مری( نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ زراعت کی کارگردگی انتہائی مایوس کن ،کسان پریشان ہے ۔۔۔

 مری و کوٹلی ستیاں میں زرعی رقبہ روز بروز سکڑتا جارہا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ہے کہ زراعت ترقی کرے اور کسان خوشحال ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں زراعت کے حوالے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا محکمہ زراعت کا تمام فیلڈ عملہ کاشتکاروں کو گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے گھر گھر جائے ۔ اجلاس میں پہاڑی علاقوں میں گندم کی پیداوار میں اضافے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔کسان ونگ ضلع مری کے صدر راجہ اسد گل کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کی عدم دلچسپی کے باعث ہماری 40 ہزار ایکڑ زمینیں بنجر ہو گئی ہیں ،مختلف یوسیز میں محکمہ زراعت شہریوں کو بیج, سپرے ،پھل دار درخت اورژالہ باری سے بچاؤکیلئے جالے فراہم کرے ، فصلوں کو جنگلی جانوروں سے بچایا جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں