کمشنر نے دودھ 20روپے لٹر مہنگا کردیا،نئی قیمت 220مقرر

 کمشنر نے دودھ 20روپے لٹر مہنگا کردیا،نئی قیمت 220مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے 20 روپے اضافے کے ساتھ دودھ کی نئی سرکاری قیمت 20 روپے اضافے کے ساتھ 220 روپے مقرر کر دی ہے ۔

 دودھ کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نئی سرکاری قیمت فارمرز ایسوسی ایشن ہول سیلرز ایسوسی ایشن اور ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی رضامندی سے کی گئی ہے ۔ صارفین کے نمائندے بھی اس موقع پرموجود تھے ۔کمشنر نے قیمت میں اضافہ اس یقین دہانی سے مشروط کیا ہے کہ دودھ ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک ہو گا۔اس سے قبل کمشنر کراچی کی صدارت میں ڈپٹی کمشنرز ، فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز صارفین کے نمائندوں کا اجلاس منعقدہوا ۔ اجلاس کو یقین دلایا گیا کہ دودھ کی ہر طرح کی ملاوٹ کے خلاف خود مہم چلائیں گے اور کنزیومرز کو معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔ کوئی خلا ف ورزی کرے گا اس کو روکیں گے یا انتظامیہ کو اس کی نشاندہی کریں گے اور اس کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کی معاونت کریں گے ۔ دودھ کی ایسو سی ایشنز کے نمائندوں نے تمام شرائط پر عملدرآمد کے لئے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں