اسٹیل ٹاؤن:جھونپڑی سے بچے کی لاش ملی،زیادتی کے بعد قتل کیاگیا

اسٹیل ٹاؤن:جھونپڑی سے بچے کی لاش ملی،زیادتی کے بعد قتل کیاگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن میں سیلاب متاثرین کے ٹینٹ سٹی کے قریب جھونپڑی سے یتیم معصوم بچے کی 2 روزپرانی لاش ملی،جسے زیادتی کے بعد سرپر وزنی شے مار کر قتل کیا گیا۔

مقتول بچہ گیارہ جون سے لاپتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ ڈیم میگا سٹی کے قریب سیلاب متاثرین کے ٹینٹ سٹی کے قریب واقع ایک جھونپڑی سے بدھ کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب 7 سالہ معصوم بچے کی 2 روز پرانی لاش ملی۔ایس ایچ او اسٹیل ٹاون غلام حسین پیرزادہ کے مطابق مقتول بچے کی شناخت عامر ولد ممتاز کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ ا وکے مطابق بچہ آلو کے چپس فروخت کرتا تھاجو 11 جون کو چپس فروخت کرنے گیا اور لاپتا ہو گیا تھا،12 جون کو بچے کی والدہ نے تھانے میں اطلاع دی تھی، مقتول بچہ یتیم اور 2 بھائیوں میں سب سے بڑا تھا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثائکے حوالے کردی،جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے کیس تفتیشی پولیس کے سپر کردیاگیا ہے ،پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قتل میں کوئی جان پہچان والا شخص ملوث ہے جس نے بچے کو اپنی شناخت کے ڈر سے قتل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں