پان کی دکان میں لوٹ مارکرنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا

پان کی دکان میں لوٹ مارکرنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں پولیس موبائل میں آکر پان کی دکان لوٹنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

پان کی دکان لوٹنے والا کوئی اور نہیں ڈی ایس پی کا بیٹا نکلا۔ڈی ایس پی اور بیٹے کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ۔ ڈی ایس پی اور اس کے بیٹے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔پان کے کیبن پرواردات پرجلدحقائق سامنے لائے جائیں گے ۔واضح رہے کہ گلشن اقبال میں پان کی دکان پر لوٹ مارکی سی سی ٹی وی منظرعام پر آئی تھی، فوٹیج میں پولیس موبائل میں آنے والے ماسک پہنے سادہ لباس افراد کو پان کی دکان میں لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔پولیس نے پان شاپ کے مالک شاہ زیب مغل کی مدعیت میں لوٹ مار کی دفعات کے تحت واردات کی ایف آئی آر درج بھی درج کی تھی۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاکہ فائیو اسٹار پان شاپ کے نام سے میری دکان ہے ،2 جون کو سادہ لباس افراد آئے اور غلے سے 7 ہزار روپے نکال کر لے گئے ، 12 جون کو پھر رات 11 بجے پولیس موبائل پر سوار سادہ لباس 3 افراد نے 50 ہزار روپے مالیت کے مختلف اقسام کے سگریٹ اور غلے سے 15 ہزار روپے لوٹے اور مجھے پولیس موبائل میں بٹھالیا۔گلشن چورنگی پہنچ کر میری جیب سے بھی 10 ہزار روپے نکالے اور مجھے مار پیٹ کر موبائل سے اتار دیا اور فرار ہوگئے ۔ ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر نے کہا کہ اس کیس میں ہم نے ڈی ایس پی اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔انیل حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے استعمال ہونے والی پولیس موبائل بھی لے لی ہے جبکہ متاثرہ شہری کی لوٹے جانے والی رقم اور دیگر سامان جلد برآمد کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں