پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، احسان الرحمن

پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، احسان الرحمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مشیرِ وزیر اعلیٰ سندھ برائے بین الصوبائی رابطہ اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ سندھ احسان الرحمان مزاری نے ایکس اینڈ ڈبلیو بلڈنگ کے متاثرہ ممبران کیلئے الاٹمنٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مشیروزیر اعلیٰ کی آمد پر کریم آباد اسماعیلیہ ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ ایس ٹی ٹو کی منتخب سوسائٹی انتظامیہ کے سیکریٹری عمران اروان پنجوانی نے استقبال کیا۔اس موقع پر مشیرِ وزیراعلی سندھ نے کہا روٹی، کپڑا اور مکان پاکستان پیپلز پارٹی کی ہمیشہ سے بنیادی ترجیح رہی ہے اور پارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ احسان الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تشکیل میں جناب آغا خان سوئم کی خدمات مسلم امہ کے لیے کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہیں، اسی طرح پرنس کریم آغا خان کی پاکستان سے محبت اور اس ملک کی ترقی میں ان کا کردار قابل ستائش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں