حکمران عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ،علامہ شبیر حسن

حکمران عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ،علامہ شبیر حسن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کی بھرمار کا بجٹ عوام سے دوستی نہیں بلکہ دشمنی کے مترادف ہے۔

حکمران عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ،وفاقی و صوبائی حکومتوں کی اب تک کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں ،آئی ایم ایف کی غلامی اور سودی نظام معیشت سے نجات حاصل کیے بغیرتقدیر نہیں بدل سکتی، وفاقی بجٹ حکومت نہیں بلکہ آئی ایم ایف بنا رہا ہے ،بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بنا کر دیا جانے والا بجٹ ہے جسے اب حکومت نے پیش کیا ہے ، وفاقی اور صوبائی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی پلان نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں