سانگھڑ :کھیت میں گھسنے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ ڈالی

 سانگھڑ :کھیت میں گھسنے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ ڈالی

سانگھڑ (نمائندہ دنیا )سانگھڑ میں منگلی تھانے کی حدود گاؤں نندو خان شر میں نامعلوم شخص نے اونٹ کھیت میں گھسنے پر کلہاڑی کی مدد سے اونٹ کی بے رحمی کے ساتھ ٹانگ کاٹ ڈالی جس پر اونٹ کا مالک اونٹ کی کٹی ہوئی ٹانگ سمیت پریس کلب پہنچ گیا۔

اونٹ کے مالک سومر خان بین نے میڈیا کو بتایا کہ میری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں نہ جانے کس نے اونٹ پر یہ ظلم ڈھایا ہے ۔دوسری حانب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور اونٹ کے مالک سے رابطہ کیا گیا جس پر متاثرہ شخص نے کہا کہ وہ ملزمان کو نہیں جانتا اور درخواست داخل کروانا نہیں چاہتا، جس پر ایس ایس پی سانگھڑ کے حکم پر ریاست کی طرف سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں