غیر قانونی تعمیرات درخواست گزار عدالت طلب

 غیر قانونی تعمیرات  درخواست گزار عدالت طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ناظم آباد بلاک اے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف تاخیر سے درخواست دائر کرنے پر درخواست گزار کو طلب کرلیا ۔

جسٹس شفیق محمد صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمارت مکمل ہوچکی ہے لوگ آباد ہوچکے ہیں۔اب تعمیرات کیوں مسمار کرنا چاہتے ہیں؟عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ جب غیر قانونی تعمیرات ہو رہی تھی تب کہاں تھے ؟وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ ایس بی سی اے کو متعدد درخواستیں دیں لیکن تعمیرات نہیں روکی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں