خیرپور ناتھن شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ ،5افراد جاں بحق

خیرپور ناتھن شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ ،5افراد جاں بحق

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)دادو ضلع کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے قریب بائی پاس روڈ پر تیز رفتار ٹرک لکھی غلام شاہ تحصیل کے گاؤں پیر بکھرو کے رہائشی زائرین کے لوڈر رکشہ سے ٹکراگیا۔۔۔

 جس کے نتیجے میں 5 افراد بہرام کھوسو، اس کی اہلیہ حوا خاتون، شریفاں کھوسو، حسینہ کھوسو اور محمد علی کھوسو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں خان کھوسو، غلام اکبر کھوسو، صحت خاتون کھوسو سمیت 15 سے زائد مرد، خواتین اور معصوم بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا، اس حوالے سے متوفی اور زخمیوں کے لواحقین نے بتایا کہ ہمارے رشتہ دار اپنے لوڈر رکشہ پر خیرپور ناتھن شاہ کے قریب واقع درگاہ میاں نصیر محمد پر حاضری دینے گئے تھے جس کے بعد وہ واپس گاؤں آرہے تھے کہ خیرپور ناتھن شاہ بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک اور لوڈر رکشہ میں ٹکر کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ دوسری جانب جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارر وائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جہاں لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں