واٹر کارپوریشن کے عید کے حوالے سے انتظامات مکمل

واٹر کارپوریشن کے عید کے حوالے سے انتظامات مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن انتظامیہ نے عید الاضحی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔۔۔

 ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر بھر بالخصوص عید گاہوں، مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس کے اطراف میں فراہمی و نکاسی آب کے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کے افسران و ملازمین عید کی عام تعطیلات کے باوجود اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور تمام ایگزیکٹو انجینئرز اپنے ماتحت عملے اور مشینری کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے ہائی الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا تمام مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں میں بلا معاوضہ واٹر ٹینکرز فراہم کیے جارہے ہیں اور ایس آئی یو ٹی، عباسی شہید، کراچی ہارٹ ڈیزیز اور سندھ گورنمنٹ اسپتال کو سرکاری ہائیڈرنٹس سے ان کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جا رہا ہے ، اس کے علاہ واٹر کارپوریشن انتظامیہ ضلعی انتظامیہ، منتخب عوامی نمائندوں، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ڈی ایم سیز کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے اور اس ضمن میں انچارج ہائیڈرنٹس سیل الٰہی بخش بھٹو تمام اداروں سے مکمل رابطے میں ہے اور فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر ہائیڈرنٹس سیل کے تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں