مویشی لانیوالوں کو پولیس نے لوٹنے کا نیا طریقہ اختیارکرلیا

 مویشی لانیوالوں کو پولیس نے لوٹنے کا نیا طریقہ اختیارکرلیا

کراچی (آن لائن) قربانی کے جانور کراچی سے باہر سے خریدنے والوں کو پولیس نے لوٹنے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا ۔۔۔

 شہریوں کو پولیس داخلی راستے پر روک کر جانور خریدنے کی رقم مالک کو نہ دینے کا الزام لگا کر پکڑ رہی ہے اور مقامی تھانے لے جا کر شہریوں سے رقم ہتھیا کر چھوڑنے کا انکشاف ہوا ہے ۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ٹھٹھہ سے قربانی کے جانور خرید کر اسٹیل ٹاؤن کے ذریعے شہر میں داخل ہونے والوں کو منزل پمپ پر ناکہ لگائے پولیس اہلکاروں کی جانب سے تنگ کرننے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے باہر سے ہائی ویز کے ذریعے قربانی کے جانور لانے والی سوزوکی شہر کے داخلی راستے پر روک لیا جاتا ہے اور جانور خریدنے کی رقم مالک کو نہ دینے کا الزام لگا کر مقامی تھانے میں شہریوں حوالات میں بند کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے جبکہ ایک بکرا دینے یا بکرا کی رقم دینے کیلئے دباؤ ڈالا جاتا ہے جس کے بعد ہی جانور خریدنے والے چھوڑا جاتا ہے اور یہ کام ایک منظم انداز میں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف پایا جا رہا ہے ذرائع نے بتایا کہ ایک روز قبل ٹھٹھہ سے کراچی جانور خرید کر لانے والے اورنگی ٹاؤن کے نوجوان کیساتھ بھی اسی طرح کا واقع رونما ہو چکا ہے جسے لانڈھی تھانے میں 3گھنٹے سے زاید وقت تک رکھا گیا تاہم اثر رسوخ کے باعث چھوڑنا پڑ گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں