سندھ کا بجٹ عوام کے امیدوں کے برعکس قرار

سندھ کا بجٹ عوام کے امیدوں کے برعکس قرار

کراچی (این این آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی نے سندھ حکومت کے بجٹ کو عوام کے امیدوں کے برعکس قراردیتے ہوئے بیان میں کہا کہ وفاقی بجٹ سے قدربہتر ہونے کے باوجود تعلیم،نجی اسپتال۔۔۔

کھیل حتیٰ کہ جانوروں کے علاج معالجے سمیت پرٹیکسزکی بھرمار سے سندھ کے بجٹ کو کسی بھی صورت عوام کے لیے ریلیف والا بجٹ نہیں کہاجاسکتا ہے ۔صوبائی درالحکومت اورملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے کے فوراورماس ٹرانزٹ سسٹم کونظرانداز کرنا سمجھ سے باہر ہے ،کراچی تاکشمورسندھ کے کسی بھی شہرکے لیے کوئی میگا اسکیم نہیں رکھی گئی۔وفاق اورصوبے کی لڑائی میں کراچی کے عوام دہرے عذاب میں ہیں پانی کی قلت اورشہرمیں بہترٹرانسپورٹ کا سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے عوام پتھر کے دورمیں رہ رہے ہیں۔عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئے ۔خطیررقم خرچ ہونے کے باوجود سیلاب زگان آج بھی دربد ر اورشہری ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہیں اوراب تو عوام کی حفاظت کے لیے مامور محافظ بھی لوٹنے لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیکسزکی بھرمارکرکے سارابوجھ عوام پرڈالنے کی بجائے اپنے شاہانہ اخراجات ،وزراء ومشیروں میں کمی اور غیرترقیاتی اخراجات کم کرے۔تنخواہ میں 30 فیصداورماہانہ اجرت37ہزارمقررکرنا اچھا فیصلہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں