رواں سال 41ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کے امکانات

رواں سال 41ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کے امکانات

کراچی(اے پی پی)عیدالاضحی کے موقع پر گزشتہ سال کے ایک لاکھ 13 ہزار کے مقابلے میں اس سال شہر میں ایک لاکھ 54ہزار 482ٹن (41 ہزار ٹن سے زائد )آلائشوں اور کچرا جنریٹ ہونے کے امکانات ہیں۔

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی )امتیاز شاہ نے وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال عیدالاضحی کے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں تقریبا ایک لاکھ 13 ہزار ٹن فضلہ اور میونسپل سالڈ ویسٹ جنریٹ ہوا تھا جسے موثر اور بروقت لینڈ فل سائٹس پر ٹھکانے لگایا گیا۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ رواں سال کراچی سے 96ہزار 782 ٹن آلائشیں یا ایک لاکھ 54ہزار 482 ٹن آلائشیں اور کچرا جنریٹ ہونے کے امکانات ہیں،جس کے لیے شہر کی 246 یونین کمیٹیوں میں 99 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اعداد و شمار کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل سے 31 ہزار ایک سو ٹن آلائشیں اور کچرا جنریٹ ہو سکتاہے جس میں شرقی 27ہزار 50 ٹن، کورنگی 24ہزار 285 ٹن، جنوبی 20ہزا 303 ، کیماڑی 18ہزار349 ٹن، ملیر 16 ہزار481ٹن اور غربی 16ہزار 481 ٹن ہے ۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے بھی گرینڈ آپریشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں