غیرقانونی مویشی منڈیوں سے ٹریفک نظام درہم برہم

غیرقانونی مویشی منڈیوں سے ٹریفک نظام درہم برہم

کراچی (رپورٹ :محمد علی حفیظ )کراچی میں کمشنری نظام کے تمام تر دعووں کے باوجود جگہ جگہ غیر قانونی مویشی منڈیاں لگنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔۔۔

شہری دن کے اوقات میں بدترین ٹریفک جام کا عذاب بھی بھگتنے پر مجبور تھے ۔اولڈ سٹی ایریا، نارتھ ناظم آباد ، ایف بی ایریا، گلستان جوہر ، کورنگی ، لانڈھی، ملیر اور نیو کراچی میں مرکزی شاہراہ اور بیشتر علاقوں میں رہائشی آبادیوں میں چھوٹی بڑی غیر قانونی مویشی منڈیاں لگائی گئی تھیں جون کے آغاز پر کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہر کے 22مقامات پر سرکاری منظوری کے تحت قانونی مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی تھی اس کے علاوہ لگائی جانے مویشی منڈیوں کو غیر قانونی قرار دیکر ان کے خلاف سخت ایکشن کرنے کے دعوے کیے گئے تھے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کمشنری نظام میں موجود بدعنوان عناصر ، پولیس اور علاقائی بلدیاتی نمائندگان نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کو غیر اعلانیہ بھرپور تعاون فراہم کیا تھا اس ہی وجہ سے ضلعی انتظامیہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں کرسکی۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ 5 سو سے زائد غیر قانونی مویشی منڈیوں کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام کا عذاب انہیں بھگتنا پڑا ۔دوسری جانب حکام کمشنر آفس کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں60سے زائد غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کروائی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں