گورنر کا 300یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سولر کا اعلان

گورنر کا 300یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سولر کا اعلان

کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کرایہ داروں کو فری سولر لگا کر دیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سولر لگانے کے کوئی چارجز نہیں لئے جائیں گے ، مشکل معاشی حالات کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، ہم نے اس کلچر کو تبدیل کر دیا، پہلے گورنر صرف فائلیں سائن کرتا تھا۔کامران ٹیسوری نے مزید کہاکہ مشکل وقت میں اسٹیٹس کو کو توڑنا ہوگا، مخیرحضرات مشکل وقت میں غریب لوگوں کی مدد کریں، ہمیں غریب لوگوں کا مسیحا بننا ہوگا، ایک دوسرے پر بہت تنقید کرلی اب لوگوں کی دہلیز پر جاکرمسائل حل کرنا ہوں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد گورنر جاب پورٹل بنائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں