3600ارب کے نئے ٹیکسز کا نفاذ عوام پرظلم،صدر اسمال ٹریڈرز

3600ارب کے نئے ٹیکسز کا نفاذ عوام پرظلم،صدر اسمال ٹریڈرز

کراچی (آن لائن)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے وفاقی بجٹ کو آئی ایم ایف کی دستاویز اور عوام و تاجر دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو 3 ہزار ارب روپے کی سبسڈی سے محروم کرکے ان پر مزید 3600 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کا نفاذ ظلم کی انتہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں سالوں سے عوام کو روزگار دینے کیلئے معذور ہیں۔اسمال ٹریڈرز اور کاٹیج انڈسٹریز سیلف ایمپلائمنٹ کے طور پر نوجوانوں کیلئے روزگار کے ذرائع پیدا کر رہے ہیں تو حکومت کافرض تھا کہ وہ انہیں سپورٹ کرے مگر بجٹ میں اسمال ٹریڈرز اور کاٹیج انڈسٹریز کے لیے کسی سہولت کا اعلان نہیں کیا گیا بلکہ پٹرول لیوی میں 20 روپے بجلی کی قیمت بڑھا کرچھوٹے تاجروں کے سروں پر مہنگائی کی تلوار لٹکا دی ہے ۔اسمال ٹریڈرز کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود حامد نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بجٹ تجاویز کا محور صرف آئی ایم ایف کے قرضوں اور اس کے سود کی ادائیگی ہے ، خود انصاری اور اپنے پاو ں پر کھڑے ہونے کیلئے کوئی منصوبہ بندی بجٹ میں موجود نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں