چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کادورہ،صفائی اورچونے کے چھڑکاؤکا معائنہ

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کادورہ،صفائی اورچونے کے چھڑکاؤکا معائنہ

کراچی (این این آئی) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ عیدالضحی کے تیسرے روز تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران چیئرمین محمد یوسف نے نیو کراچی ٹان میں قائم مختلف کلیکشن پوائنٹ اور شکایاتی مراکزپرصفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کے بعد چونے کے چھڑکا ؤکے کام کا معائنہ کیا،اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹرسینی ٹیشن خالد شیخ،سینی ٹیشن آفیسر ریحان قریشی و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔صفائی ستھرائی اور آلائش آپریشن پر مامور ذمہ دار محکموں کے افسران و عملے سے ملاقات کی۔چیئرمین محمد یوسف نے آلائشیں اٹھانے اوران آلائشوں کو ٹھکانے لگانے پر افسران و عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے کا کام مزید تیز کیا جائے جبکہ آلائشیں اٹھانے کے بعد چونے کے چھڑکا کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ جراثیم کا خاتمہ ممکن ہو۔نیو کراچی ٹان میں صفائی ستھرائی کے نظام کومزید بہتر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹان میں آلائش آپریشن 98 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے اور جو باقی رہ گیا ہے وہ بھی آج رات تک انشا اللہ مکمل کرلیا جائے گااس حوالے سے متعلقہ محکمے کا عملہ مصروف عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں