میرپور خاص:عید پر 80 فیصد شہری پینے کے پانی سے محروم

میرپور خاص:عید پر 80 فیصد شہری پینے کے پانی سے محروم

میرپور خاص(بیورو رپورٹ)میونسپل کارپوریشن اور محکمہ ایری گیشن کی کی نااہلی و ہٹ دھرمی کی وجہ سے میرپورخاص کے 80 فیصد شہری عید کے تین دن پینے کے پانی سے محروم رہے ۔۔

پانی فروخت کرنے والوں نے مجبوری کا فائدہ اٹھاتے شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میرپورخاص میں میونسپل کارپوریشن اور محکمہ ایری گیشن نے عید کے تینوں دن پینے کے پانی کی فراہمی بند رکھی، جس کی وجہ سے شہری مہنگے داموں بازار یا گلی گلی پانی فروخت کرنے والوں سے پانی خریدتے نظر آئے ۔ میونسپل کارپوریشن کے میئر کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے کینالوں سے پانی بند کردیا ہے اور وارہ بندی کا بہانہ بناتے ہیں۔ دوسری جانب میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ دنوں 68 لاکھ سے زائد کی رقم حیسکو میں جمع کرائی تاکہ مسلسل بجلی کی فراہمی سے واٹر سپلائی جاری رہے ، مگر یہ سب بے سود ثابت ہوا، کبھی بجلی نہ ہونے ، کبھی پائپ لائن پھٹ جانے کا کا بہانا تراشا جاتا ہے ۔ جبکہ عید کے تین دن 20 فیصد علاقوں میں گٹر کا انتہائی بدبودار پانی شہریوں کو فراہم کرکے ایک سیاسی جماعت کو ووٹ دینے کی سزا دی گئی۔ شہریوں نے بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں