سکھر :عید پر سخت سکیورٹی انتظامات، 4502 افسروجوان تعینات

سکھر :عید پر سخت سکیورٹی انتظامات، 4502 افسروجوان تعینات

سکھر (بیورو رپورٹ) عید الاضحی پر سکھر رینج میں فول پروف سکیورٹی انتظامات ، 4502 افسران اور جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تعینات کئے گئے تھے ۔

 ترجمان سکھر پولیس سکھر رینج کے بیان کے مطابق ڈی آئی جی سکھر رینج سید پیر محمد شاہ کی ہدایات پر عید قرباں کے موقع پر سکھر رینج کے 3 اضلاع کی 229 مساجد، 48 امام بارگاہوں، 529 عید گاہوں اور نماز عید کے دیگر کھلے مقامات پر اجتماعات، 61 تفریحی مقامات، مویشی منڈیوں، شاپنگ سینٹرز، بازاروں، پولیس چوکیوں،قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے حکومت سندھ کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے سمیت کھالوں کے کلیکشن پوائنٹس پر 4502 مرد اور خواتین پولیس افسران و جوان تعینات تھے ، جبکہ 101 پولیس موبائلز، 177 پولیس موٹر سائیکلوں پر افسران اور اہلکاروں نے پیٹرولنگ ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے 15 مددگار کی نفری بھی موجود رہی۔ رینج آفس سکھر میں عیدالاضحی سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔ جبکہ سکھر رینج کے تینوں اضلاع میں بھی کنٹرول روم قائم کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں