لاڑکانہ :رائس کینال میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا،زرعی اراضی زیر آب

لاڑکانہ :رائس کینال میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا،زرعی اراضی زیر آب

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) موئن جو دڑو کے قریب گاؤں سیہڑ اسٹیشن موری کے مقام پر رائس کینال میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، جس کے باعث گاؤں یار علی چانڈیو، گل شیر چانڈیو سمیت متعدد گاؤں کی زرعی اراضی زیر آب آگئی۔۔۔

جب کہ پانی تیزی سے مختلف دیہات کی جانب جا رہا ہے ۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم محکمہ آبپاشی کا عملہ متعلقہ مقام تک نہیں پہنچ پایا تھا، جبکہ محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ مشینری سمیت عملے کو شگاف کے مقام کی جانب بھیج دیا گیا ہے ، صورتحال پر جلد قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں