حیدرآباد:مکرانی محلے میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

حیدرآباد:مکرانی محلے میں  فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

حیدرآباد (نمائندہ دنیا )حیدرآباد تھانہ حالی روڈ کے مکرانی محلے میں فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق، والد کا ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ۔

 تھانہ حالی روڈ کے محلے مکرانی محلے کے رہائشی دو بھائیوں رمیز اور رفیق رند بلوچ کو محلے کے رہائشی نوشاد عرف لالہ نامی شخص نے قتل کر دیا ۔مقتول کے والد مولا بخش کے مطابق نوشاد نے کچھ عرصہ قبل میرے بیٹے کی بیوی سے بھاگ کر نکاح کرلیا تھا، جس پر دونوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا، بدھ کو پھر جھگڑا ہوا جس پر نوشاد میرے دونوں بیٹوں کو قتل کر کے فرار ہو گیا اور 10 بچوں کو بے آسرا کر دیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ شب ورثا نے لاشوں سمیت نیشنل ہائی وے ماجی اسپتال کے قریب احتجاج کر کے ٹریفک معطل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں