ایس بی سی اے کا آپریشن،10غیرقانونی تعمیرات سربمہر

ایس بی سی اے کا آپریشن،10غیرقانونی تعمیرات سربمہر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے )نے شہر قائد کے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا جس کے تحت پہلے روز 10 تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کی جانب سے شہر قائد کے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی طور تعمیر شدہ فلور، پورشن کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر آپریشن جاری ہے جس کے لیے صرف ایک ضلع میں چار انہدامی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔آپریشن کے دوران 10 سائٹ کو مسمار کیا گیا ہے جب کہ تمام تر کارروائیاں ڈائریکٹر سینٹرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نگرانی میں کی جارہی ہیں ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیموں نے نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، شریف آباد، لیاقت آباد، پاپوش نگر سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کی جس کے دوران پاپوش میں 5C-2/22، ناظم آباد نمبر تین میں 10/17.3F، شریف آباد بلاک 1 میں R-663 کو مسمار کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں منزل کو مسمار کیا گیا ہے ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیکے ڈائریکٹر جنرل عبد الرشید سولنگی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو روکنے اور انہدامی کارروائی کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں