ڈیفنس میں ڈانس کرنے پر دو گروپوں میں تصادم،تین افراد زخمی

ڈیفنس میں ڈانس کرنے پر دو گروپوں میں تصادم،تین افراد زخمی

کراچی(آئی این پی)ڈیفنس میں تھانہ ساحل کی حدود میں تفریح کے لیے آنے والے دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں میں امیر زادہ، جان سمین، عرفان ولد محمد یوسف نامی افراد شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ ساحل تھانے کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان ڈانس کرنے پر تنازع شروع ہوا جو شدت اختیار کرگیا جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک راہ گیر سمیت تین افراد کو زخمی کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں