سفاری پارک جھیل سے نوجوان کی لاش برآمد

سفاری پارک جھیل سے  نوجوان کی لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سفاری پارک جھیل سے ایک نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے ۔

لاش کی شناخت 16سالہ صالح الدین ولدیت امیر خان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔ خدشہ ہے کہ متوفی کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ریسکیو ادارے کے سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں