ایس ایچ او آرام باغ نے کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

ایس ایچ او آرام باغ نے کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

کراچی (این این آئی) کمشنر کراچی نے رہائشی علاقوں میں قائم گیس سینٹرز فوری بند کروانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

تاہم آرام باغ کے علاقے میں ڈی جے کالج کے عقب اور ایس ایم لاء کے سامنے واقع اسٹریچن روڈ میں رہائشی بلڈنگ کے نیچے غیر قانونی گیس سینٹر قائم ہے ۔اس حوالے سے بلڈنگ کے رہائشیوں نے متعدد باراس غیرقانونی گیس سینٹر کو بند کروانے کی درخواست کی لیکن ایس ایچ او آرام باغ نے کمشنر کراچی کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسے بند کروانے سے انکار کردیا ۔علاقہ مکینوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،کمشنرکراچی اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ رہائشی بلڈنگ کے نیچے قائم غیر قانونی گیس سینٹر فوری بند کروایا جائے تاکہ حیدرآباد جیسا مزید کوئی سانحہ رونما نہ ہوسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں