آدم جی لائف نے بہترین سوشل میڈیا کیمپین ایوارڈ جیت لیا

آدم جی لائف نے  بہترین سوشل میڈیا کیمپین ایوارڈ جیت لیا

کراچی (سٹی ڈیسک) آدم جی لائف نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2024 میں مسلسل دوسری بار \\\"بہترین ڈیجیٹل کیمپین ایوارڈ\\\" جیت لیا۔

یہ اعزاز آدمجی لائف کی جانب سے سوشل میڈیا کے موثر اور جدت آمیز استعمال کی عکاسی کرتا ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں میں آگاہی بڑھانے کے لئے اپنے پیغامات کو موثر انداز میں سوشل میڈیا پر پیش کر رہا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر منظر مشتاق نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہمارے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ ہم ڈیجیٹل میڈیا پر سرگرمیوں کے ذریعے صارفین میں آگاہی بڑھانے کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں