آئی جی کی زیر صدارت پولیس اہلکاروں کی ہیلتھ انشورنس پر اجلاس

آئی جی کی زیر صدارت پولیس اہلکاروں کی ہیلتھ انشورنس پر اجلاس

پی پی)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس اہلکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر،ڈی آئی جیزاسٹبلشمنٹ،ایڈمن کراچی،اے آئی جی فنانس اور ویلفیئر سندھ نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکا کو ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ نے پولیس ہیلتھ انشورنس پالیسی کے خدوخال،فوائد اور اسکے تحت دستیاب طبی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ نجی ہسپتالوں اور ان میں موجود طبی سہولیات کی انشورنس کے ذریعے فراہمی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں ڈی آئی جی فنانس،اسٹیبلشمنٹ ، ڈویژنل ڈی آئی جیز،اے آئی جی ایڈمن وویلفیئر پر مشتمل ہوگی۔کمیٹی ہیلتھ انشورنس سہولت سے متعلق سہولیات اور قواعد و ضوابط پرمبنی جامع رپورٹ مرتب کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں