استعماری قوتیں مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ،حسین محنتی

استعماری قوتیں مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ،حسین محنتی

کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے استعماری قوتیں شیطان امریکا کی قیادت میں متحد اورکشمیر سے لے کرفلسطین تک مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔

نام نہاد انسانی حقوق کا دعویدار امریکہ مشہورزمانہ ٹارچرسیل گوانتانوموبے جیل بناکر انسانیت کی تذلیل اور غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب اسرائل کا سرپرست بنا ہوا ہے ۔پاکستانی پی ایچ ڈی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کئی سالوں سے بے گناہ امریکا میں قید ہے ۔ افغانستان اوراعراق میں بھی جھوٹ کی بنیاد پرحملہ کرکے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ،امریکہ کے اس شرمناک کردارکو تاریخ معاف نہیں کرسکتی ہے ۔ کرائے کے قاتل کاکرداراداکرکے ملک وقوم کو دہشتگردی مہنگائی کی طرف دھکیلنے والے بھی آج شرمسارہیں۔دنیا کوامن ،انصاف اورانسانیت کوچین وسکون صرف اسلام کا عادلانہ نظام ہی دے سکتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنیوالے دینی اسکالرومصنف رضی الدین سید سے بات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پرمصنف نے صوبائی امیرکواپنی کتاب بھی پیش کی۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ وہ وقت دورنہیں جب انسانیت کا قاتل امریکہ بھی روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں