جامعہ کراچی،پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس بڑھادیے

جامعہ کراچی،پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس بڑھادیے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی نے اعلی تعلیمی کمیشن کی جانب سے متعارف کردہ نئی پی ایچ ڈی پالیسی کے بعض نکات کو تسلیم کرنے کے بعد اپنی داخلہ پالیسی میں تبدیلی کردی ہے اور۔۔۔

 پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 سے بڑھاکر 60 کردیے گئے ہیں۔ جامعہ کراچی کے تحت ایم فل/پی ایچ ڈی میں داخلے 23 جون سے شروع ہورہے ہیں جبکہ داخلہ ٹیسٹ 28 جولائی کو ہوگا اور سیشن یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔ نئی پالیسی میں پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 سے بڑھاکر 60 کردیے گئے ہیں اور اب پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ میں کم از کم 60 مارکس لینے والے امیدوار کو کامیاب سمجھا جائے گا تاہم ایم فل کے داخلہ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 ہی رہیں گے ۔جامعہ کراچی کی پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز کی داخلہ کمیٹی کی کنوینر پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک نے رابطہ کرنے پرنجی ٹی وی کو بتایا کہ پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے ایک جانب ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس بڑھادیے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب اب ایم فل میں سی جی پی آر کی حد 3 سے کم کرکے 2.6 کردی گئی ہے جو تقریباً 70 فیصد مارکس بنتے ہیں، اس سے قبل یہ تناسب زیادہ تھا۔ڈاکٹر انیلا امبر کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کی پالیسی میں ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے سی جی پی اے میں مزید رعایت دی گئی تھی تاہم اکیڈمک کونسل نے اسے 2.6 پر روکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں