سیاحت کے فروغ کے مزید اقدامات کیے جائیں گے ، صوبائی وزیر

 سیاحت کے فروغ کے مزید اقدامات کیے جائیں گے ، صوبائی وزیر

کراچی (آن لائن)سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور روٹری کلب آف کراچی نیو سینٹرل کے درمیان تاریخی فلیگ اسٹاف ہاؤس میں سندھ میں سیاحت کو فروغ دینے کے عزم کو پختہ کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

جس میں سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ صدر روٹری کلب کراچی شہناز رمزی اور محکمہ سیاحت کی جانب سے ایم ڈی ایس ٹی ڈی سید فیاض شاہ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ روٹری کے تعاون سے سندھ میں سیاحت کے فروغ کے مزید اقدامات کیے جائیں گے ، روٹری ممبران اور ایس ٹی ڈی سی کے درمیان ایک طویل اور صحت مند تعلقات کی شروعات ہو گی۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ثقافتی اور سیاحت کی ترقی کے پروگراموں کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاحت کے فروغ کے لیے کراچی سے کھوکھراپار تک ڈیزرٹ ٹرین سفاری، ڈیزرٹ جیپ سفاری، اور گورکھ ہل پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی پروگراموں کو اجاگر کیا ہے جبکہ سیاحوں کی حفاظت ان کی پہلی ترجیح ہے مزید یہ کہ جلد ہی سیاحتی مقامات پر طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں