حیدر آباد سے آنے والے بیوپاری خاندان کی بچی اغوا

حیدر آباد سے آنے والے بیوپاری خاندان کی بچی اغوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد سے قربانی کا جانور بیچنے کے لیے آنے والے بیوپاری خاندان کی چھ سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق چھ ماہ کی مہک کو عزیز آباد تھانے کے علاقے شارع پاکستان عائشہ منزل کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب فٹ پاتھ سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔ بچی کے اغوا کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں بچی کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی حیدرآباد سے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانور فروخت کرنے کے لیے کراچی آئی تھی انہوں نے حیدر آباد روانہ ہونا تھا لیکن ایک پارٹی سے انہوں نے کچھ پیسے وصول کرنے تھے اس لئے وہ رات فٹ پاتھ پر رک گئے تھے ۔ ایف آئی آر کے مطابق علی الصبح چار بجے کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کمسن بچی کو اغوا کر کر لے گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق اغوا ہونے والی بچی کی تلاش جاری ہے اور اطراف کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز چیک کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں