تعلیم یافتہ قوم ہی ملک کو بدل سکتی ہے ،ڈاکٹر خالد مقبول

تعلیم یافتہ قوم ہی ملک کو بدل سکتی ہے ،ڈاکٹر خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صرف پڑھی لکھی قوم ہی ملک کو بدل سکتی ہے اور اسے ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ۔

ہفتہ کو یہاں ایچ ای سی کے ریجنل آفس میں سندھ میں تعلیمی اداروں کے کیمپسز کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ایمرجنسی کو ابھرتے ہوئے پاکستان میں تبدیل کرنا ہے اور یہ صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ہر بچے ،علاقے ، گاؤں اور کچی آبادی کو خوشحالی کی منزل پر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان خود گوگل کے لیے اچھا موقع ہے ۔ہمیں یہ موقع دنیا اور عمر رسیدہ اقوام کو دکھانا ہے ، جاپان، جرمنی اور روس میں پہلے ہی بحران پیدا ہو چکے ہیں اور وہاں آبادی کم ہو رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے لیے دو لاکھ طلبا کے حوالے سے ہواوے کے ساتھ معاہدہ بھی ہوا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طلبہ یونینز کا معیار گر چکا ہے لیکن وہ اپنی اصل شکل میں اس بدلتے وقت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں