لاڑکانہ:پولیس کارروائی میں مغویہ بازیاب، خاتون سمیت 5ملزمان گرفتار

لاڑکانہ:پولیس کارروائی میں مغویہ بازیاب، خاتون سمیت 5ملزمان گرفتار

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے ڈی ایس پی حیدری پارس بکھرانی کی زیر نگرانی اور۔۔۔

 ایس ایچ او حیدری کی سربراہی میں نادرا آفس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والی 26 سالہ افسانہ جاگیرانی کو بازیاب کر کے اغوا میں ملوث 5 ملزمان آکاش، محمد سجن، شاہد حسین، نواب علی اور خاتون ملزمہ تیموراں چانڈیو کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق بازیاب خاتون کے ماموں امتیاز احمد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ حیدری تھانے میں درج ہے ۔ دوسری جانب گرفتار ملزمان کو ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیاگیا جہاں عدالت نے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں