مختلف واقعات میں خاتون اور بچہ جاں بحق

مختلف واقعات میں  خاتون اور بچہ جاں بحق

لاڑکانہ، محراب پور (بیورورپورٹ، نمائندہ دنیا) لاڑکانہ کے نواحی علاقے پیر شیر روڈ کے علاقے میں 8سالہ مدثر ولد رضوان جتوئی گھر کے سامنے پانی کے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب محراب پور پیر وسن تھانے کی حدود گاؤں نذر محمد میں گھر کی چھت پر رکھی ہوئی سولر پلیٹ گرنے سے سر میں شدید چوٹیں لگنے کے باعث مجیداں آرائیں جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔ دونوں لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں