جام نواز علی:غیر اعلانیہ بجلی بندش،ڈیڈکشن بلوں کیخلاف احتجاج

جام نواز علی:غیر اعلانیہ بجلی بندش،ڈیڈکشن بلوں کیخلاف احتجاج

جام نواز علی (نمائندہ دنیا ) حیسکو سب ڈویژن ٹنڈوآدم ٹو کے فیڈر بیرانی پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،اوور ریڈنگ اور ڈیڈکشن بلوں کے خلاف رئیس غلام محمد کی سربراہی میں حیسکو سب ڈویژن ٹنڈوآدم ٹو کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا اور حیسکو کی ناانصافیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیرانی شہر اور گردونواح کے دیہات میں 24 گھنٹے میں سے صرف 2 یا 4 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے ، عوام شدید گرمی میں پریشانی کا شکار ہیں، مرد، بچے ، بوڑھے ، خواتین اور اسپتالوں میں مریض بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں اور مساجد میں پانی کا بحران پیدا ہو چکا ہے ۔ مظاہرین نے حیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، اوور ریڈنگ اور ڈیڈکشن بلوں کا خاتمہ کیا جائے اور بجلی صارفین سے انصاف کیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران اور عملے کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں