غیرضروری بھرتیاں شہر کی تنزلی کی وجہ بنیں،میئرکراچی

 غیرضروری بھرتیاں شہر کی تنزلی کی وجہ بنیں،میئرکراچی

کراچی (آن لائن )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں کسی میئر نے ریونیو کلیکشن کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی۔کے ایم سی میں آخری بار 2008 میں زمینوں کی نیلامی ہوئی تھی۔

 ادارے کی آمدنی کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اپنے اثاثوں کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔شہر کی تنزلی اس لئے ہوئی کہ ہم نے اپنے اداروں کو مستحکم کرنے کے بجائے غیرضروری بھرتیاں کیں۔بولٹن مارکیٹ میں 10 منزلہ پارکنگ پلازہ کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جہاں ڈھائی سو گاڑیوں پارک کرنے کی گنجائش ہے ۔ٹریفک مسائل کے حل کیلئے 13 پروجیکٹس منظور کرائے ہیں۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئرنے کہا کہ 2001 میں متعارف کرائے جانے والے سٹی حکومت کے نظام کا حوالہ دیتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اس وقت اگرچہ سٹی ناظم پاور فل تھا مگر سٹی حکومت وفاقی اور صوبائی پیکیج کی محتاج تھی اور ادارے کی اپنی آمدنی کے ذرائع کو بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی گئی، اس وقت شہری اداروں کو یکجا کرکے سٹی حکومت بنا دی گئی تھی مگر آج ان شہری اداروں کو یکجا کرنے سے شہری مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ مزید پیچیدگیاں جنم لیں گی۔ کے ایم سی کے ذمے اس وقت ساڑھے 6 ارب کا قرضہ ہے جبکہ کے ڈی اے کے قرض کی مالیت کئی ارب ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں