ڈپٹی میئر سے چائنیز سیٹکول کمپنی کے وفد کی ملاقات

ڈپٹی میئر سے چائنیز سیٹکول  کمپنی کے وفد کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے سی پیک میں کام کرنے والی چائنیز سیٹکول کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیٹکول کے ایم ڈی ژیانگ پنگ، بزنس ڈائریکٹر مسٹر ہی وائی، ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیا عادل آفتاب تنولی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

 چینی کمپنی کے وفد نے ڈپٹی میئر کراچی کو سی پیک منصوبوں کے بارے میں آگاہی دی۔ چینی وفد نے ڈپٹی میئر کو کراچی میں بجلی، سیوریج اور پانی کے منصوبوں کے متعلق بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ چینی سرمایہ کار کمپنی کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں سرمایہ کاری کرے ، حکومت ان محفوظ ماحول فراہم کرے گی، ملاقات کے دوران کوآرڈنیشن سیکریٹری نبیل بلوچ، آغا طارق پٹھان، چودھری اکرم آرائیں بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں