بلدیہ عظمی:49 ارب 70 کروڑ کا مجوزہ بجٹ آج پیش ہوگا

بلدیہ عظمی:49 ارب 70 کروڑ کا  مجوزہ  بجٹ  آج  پیش  ہوگا

کراچی (رپورٹ:سید علی مہدی )بلدیہ عظمی کراچی کا نئے مالی سال کیلئے 49ارب 70 کروڑ روپے کا مجوزہ بجٹ میزانیہ آج کراچی سٹی کونسل میں پیش کیا جائے گا ۔

 کے ایم سی کے سال 2024-25 کیلئے سرپلس بجٹ میں 9کروڑ 99لاکھ روپے بچت ظاہر کی گئی ہے ۔ بلدیاتی ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 22سے 25فیصد اضافہ جبکہ پنشن میں 15فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مجوزہ بجٹ کی دستاویزات دنیا نیوز نے حاصل کرلی ۔ بجٹ میں حکومتی گرانٹ ، فنڈز و آمدنی کا تخمینہ 49ارب 70کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 49ارب 60کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں گریڈ 1سے 16گریڈ کے ملازمین کی بنیادی تنخواں میں 25فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ جبکہ گریڈ 17سے گریڈ 21تک تنخواہوں میں 22فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔ بجٹ میں کے ایم سی کے ریٹارڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔ بلدیہ عظمی کراچی کے سال 2024.25 میں ریونیو تخمینہ 49ارب 70کروڑ روپے رکھا گیا ہے ۔ بجٹ میں حکومت سے گرانٹ اور فنڈز کا تخمینہ 25ارب روپے ، ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں 9ارب 16کروڑ روپے وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ کلک ورلڈ بینک پراجیکٹ کیلیے 6ارب 47کروڑ روپے وصولی کی مد میں رکھے گئے ہیں ۔ انفورسمنٹ اینٹی انکروچمنٹ سے ریونیو وصولی کا تخمینہ 23کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ 31کروڑ ، کچی آ بادی 17کروڑ ، پی ڈی ارونگی سے 20کروڑ ریونیو وصولی کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے ۔چارچڈ پارکنگ 15کروڑ ، انفورسمنٹ ایمپلیٹیشن سے 17کروڑ اور ایم یو سی ٹی سے 4ارب ریونیو وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ جبکہ کے الیکٹرک سے واجبات کی وصولی کی مد میں 1ارب 85 کروڑ روپے ریونیو وصولی کی مد میں ظاہر کئے گئے ہیں ۔ فنانس و اکاؤنٹس سے 75کروڑ ، ایڈورٹائزمنٹ کی مد میں 50کروڑ روپے ،وٹنری سروسز 42کروڑ ، میونسپل سروس سے 34کروڑ ریونیو وصولی تخمینہ لگایا گیا ۔کلچرل اسپورٹس و ری کریشن سے 24کروڑ ، ٹرانسپورٹ و کمیونیکشن سے 20کروڑ روپے ، انجینئرنگ سے 14کروڑ ، میڈیکل ہیلتھ سروسز سے 86 کروڑ روپے ، پارک و ہارٹیکلچر سے 78 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ جبکہ مالی سال 2024-25 کیلئے 49ارب 60کروڑ روپے بجٹ اخراجات کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں 9ارب 16کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں