ٹنڈو محمد خان :جعلی، فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف مہم،3 گرفتار ،4 گاڑیاں ضبط

ٹنڈو محمد خان :جعلی، فینسی نمبر پلیٹس  کیخلاف مہم،3 گرفتار ،4 گاڑیاں ضبط

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ دنیا) پولیس کی جعلی، فینسی نمبر پلیٹس، سائرن روٹرز اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں۔

 173 فینسی و جعلی نمبر پلیٹس اتار لی گئیں،3 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 موٹر سائیکلیں، ایک کار ضبط کر لی گئی،4 مقدمات درج ۔ ضلع پولیس کی جانب سے جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس، پولیس کلر لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔ اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں