لاڑکانہ :دنیا نیوز کے بیورو چیف طارق محمود کے والد انتقال کر گئے

لاڑکانہ :دنیا نیوز کے بیورو چیف طارق محمود کے والد انتقال کر گئے

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) روزنامہ دنیا اور دنیا ٹی وی لاڑکانہ کے بیورو چیف، سینئر صحافی طارق محمود درانی کے والد روزی خان پٹھان کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز چانڈکا میڈیکل اسپتال میں انتقال کرگئے ۔۔۔

ان کی نماز جنازہ ذوالفقار باغ مسجد میں ادا کی گئی، جس میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس شمس الدین عباسی، ڈپٹی میئر محمد امین شیخ، جی ڈی اے کے رہنما کاظم عباسی، رافع عباسی، لاڑکانہ پریس کلب کے صدر غلام مرتضیٰ کلہوڑو، نائب صدر عبدالخالق مغیری، جنرل سیکرٹری نوید لاڑک، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کی میت کو ذوالفقار باغ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹو،نثار کھوڑو ،سید ذوالفقار شاہ ودیگر نے صحافی طارق محمود کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں