ایران ، پاکستان سیاحت کے فروغ کے حوالے سے کانفرنس

 ایران ، پاکستان سیاحت کے فروغ کے حوالے سے کانفرنس

کراچی (این این آئی)کراچی میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے ایک مقامی ہوٹل میں ایران و پاکستان کے بیچ سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں شہر کی معروف کاروباری، سیاسی، سماجی شخصیات کے علاوہ روس، ملائیشیا، کویت، جاپان اور بعض دوسرے ممالک کے قونصل جنرلز، صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ، پاکستان کے صف اول کی ٹریول ایجنسیز کے نمایندوں اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ ایران نے سیاحت کے فروغ اور سفر کو مزید آسان بنانے کی غرض سے نہ صرف الیکٹرانک ویزا جاری کرنا شروع کیا بلکہ دو مزید زمینی بارڈد کھولے ہیں جبکہ اس سے قبل پاکستان کے لوگ صرف ایک زمینی بارڈد سے آمد و رفت کر رہے تھے ۔ یہ دو بارڈر ریمیدان اور پشین کے علاقوں میں کھولے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں لاتعداد سیاحتی مقامات قابل دید ہیں اور عالمی ادارے یونیسکو نے ایران کے پانچ تاریخی مقامات کو عالمی آثار قدیمہ میں شمار کر لیا ہے جبکہ چند دوسرے مقامات بھی اس حوالے سے زیر غور ہیں۔ایرانی قونصل جنرل نے پراعتماد لہجے میں کہا کہ ایران نے طبی میدان میں بھی خاطرخواہ پیشرفت کی ہے اور اس حوالے سے خطے کے تمام ممالک اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے ۔کتاب کے مصنف ڈاکٹر افتخار صلاح الدین نے ایران کے اہم تاریخی و سیاحتی مقامات کا تعارف پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں