منگھوپیر پولیس نے گٹکے سے بھری کار پکڑلی ،7ملزمان گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر )منگھوپیر پولیس نے گٹکے سے بھری کار پکڑلی جبکہ شہر بھر سے پویس نے گٹکا ماوا سپلائی کرنیوالے سات ملزمان کو گررفتار کرلیا ۔۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار نے سیکٹر 14C میں کاروائی کرکے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم محمد کاشف ولد پرویز اخترکو گرفتار کر کے 60 عدد پڑیاں (4 کلو) تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروش ملزم اکبر واحد ولد عبدل حمید کو گرفتار کر کے 2500 گرام گٹکا ماوا برآمد کر لیا جبکہ ملزم اختر واحد ولد عبدل حمید 2500 گرام گٹکا ماوا پھینک کر موقع سے فرار ہو گیامنگھوپیر تھانے کی چوکی انچارج نے گٹکے کی سپلائی ناکام بناکر ملزم صلاح الدین کو گرفتار کر کے کار میں چھپایا گیا 128 پیکٹس سفینہ اور 180 پیکٹس آداب غیر ملکی گٹکا برآمد کرلیا گیا۔پیرآباد پولیس نے سیکٹر 4 مدینہ مسجد کے قریب کاروائی کرکے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم لیاقت ولد محمد یعقوب کو گرفتار کرکے قبضے سے 68 عدد پڑیاں تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی ۔