موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے آگاہی کیلئے انوائرمنٹ کلب کا قیام

موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے آگاہی کیلئے انوائرمنٹ کلب کا قیام

کراچی (پ ر)سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن کے زیر اہتمام انوائرمنٹ کلب قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیاہے ۔

 ان خیالات کا اظہار شپ این جی او کے صدر سعید راجپوت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات عمران شہزاد،رانا یونس،محمد عثمان،شکیل الرحمٰن خان،انجینئر عبدالغفور،سردار میر حسن بروہی،بابر شہزاد اور دیگر نے شرکت کی۔سعید راجپوت کاکہناتھاکہ انوائرمنٹ کلب کے قیام کا مقصد ورکشاپس ، سیمینارز ، واکس اور کمیونٹی اویئرنیس پروگرامز کا انعقاد کرکے اس بات کاشعور بیدار کرنا ہے کہ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنے اردگرد صحت افزادرخت لگائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں