سخی حسن پل ،سڑک کے اطراف دیوار بنانے کے خلاف درخواست

 سخی حسن پل ،سڑک کے اطراف دیوار بنانے کے خلاف درخواست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سخی حسن پل کے اختتام پر سڑک کے دونوں اطراف دیوار کھڑی کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ کے ایم سی کے وکیل نے عدالت میں غلط بیانی کی ہے ۔

کے ایم سی کے وکیل کے مطابق اس معاملے پر پہلے ہی کیس کا فیصلہ ہوچکا ہے جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے ، ہمارا کیس الگ ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے حسن علی آفندی مارکیٹ صدر کی 48 دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواست پر کے ایم سی کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کے ایم سی نے اتوار کے روز حسن علی آفندی مارکیٹ کی 48 دکانیں سیل کردی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں