ملیر:لینڈمافیاکیخلاف آپریشن جاری،66ایکٹراراضی واگزار

ملیر:لینڈمافیاکیخلاف آپریشن جاری،66ایکٹراراضی واگزار

کراچی (رپورٹ:آغا طارق )ملیر میں سرکاری زمین پر قابض لینڈ مافیا کے خلاف دوسرے روز بھی بھرپور آپریشن کر کے ایک ارب مالیت کی سرکاری 66 زمین واگزار کروا لی گئی ۔

آپریشن میں ہیوی مشینری کے ذریعے قبضہ کی گئی سرکاری زمین پر لگائے گئے باؤنڈری وال اور تجاوزات مسمار کر دی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملیر کی ہدایت پر گڈاپ سب ڈویژن میں سرکاری زمین پر قبضہ مافیہ کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایک بڑی کارروائی کی گئی ۔اس آپریشن میں محکمہ ریونیو، مقامی پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور ایک ارب مالیت کی66 ایکڑ سرکاری زمین لینڈ مافیا سے واگزار کروالی۔قیمتی سرکاری زمین پر قبضہ کر کے باڑے اور چار دیواریں بنا لیے گئے تھے ۔لینڈ گریبرز کے خلاف آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ، مختیار کار گڈاپ اور اینٹی انکروچمنٹ فورس کے ساتھ علاقہ پولیس اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ نے حصہ لیا۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی نے بتایا کہ لینڈ گریبرز نے بڑے پیمانے پر سرکاری زمین ناکلاس نمبر 30 دیھ امیلانو ناکلاس نمبر 130 دیھ کاٹھور اور ناکلاس نمبر 204 دیھ لنگھیجی تعلقہ گڈاپ پر قبضہ کرکے غیر قانونی کچے گھر و باڑے تعمیر کر رکھے تھے ۔سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے لینڈ گریبرز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور ان کو اینٹی انکروچمنٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف پورے ملیر میں آپریشن جاری رہے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں