جلوسوں کی گزرگاہوں پر تجاوزات کاخاتمہ،اسٹریٹ لائٹس نصب

جلوسوں کی گزرگاہوں پر تجاوزات کاخاتمہ،اسٹریٹ لائٹس نصب

حیدرآباد(نمائندہ دنیا)میئر حیدرآبادکاشف علی خان شورونے محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں مختلف مساجد، میلادکمیٹیوں و تعزیہ و عزادار انجمنوں کی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں و دیگر محافلوں کے انعقاد کے انتظامات کے سلسلے میں میئر سیکریٹریٹ سوک سینٹر میں اجلاس منعقد کیا۔

 اجلاس میں ماتمی انجمنوں، میلاد کمیٹیوں کے عہدیداران شریک تھے۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن،اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود خان،خطیب و امام مسجد ابو الفضل قدم گاہ مولاعلی سید حیدر عباس زیدی، صدر شیعہ علما کونسل کے مولانا حزب اﷲ بھٹو،مرکزی تنظیم عزا کے صدر سید ماجد نقوی، درگاہ سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے چیئرمین صاحبزادہ علامہ حسان الٰہی ، پاکستان سنی تحریک کے عابد قادری ، جماعت اہل سنت کے قاری احمد علی سعیدی ، انجمن تاجران شاہی بازار کے رہنما سلیم وہرہ سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں علمائے کرام و منتظمین نے نکاسی و فراہمی آب، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، تجاوزات سمیت دیگر مسائل سے میئر حیدرآباد کو آگاہ کیا اور اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ میئر حیدرآبادنے کہا کہ مختلف امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف ، جلوسوں کی گزرگاہوں پر تجاوزات کے خاتمے ، اسٹریٹ لائٹوں کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے ، محرم الحرم سے قبل انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے جب کہ بہتر صفائی ستھرائی کیلئے سندھ سا لڈ ویسٹ کو ہدایت کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں